Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد الحرام شیخ بندر بلیلہ کا کمبوڈیا میں شاندار استقبال

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹربندر بلیلہ نے کمبوڈیا کا کامیاب دورہ کیا ہے جہاں ان کا شاندار عوامی استقبال کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی کے مراکز کا دورہ کیا اور ملک کی سب سے بڑی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی ہے۔
شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کا خطبہ سننے اور امامت میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہوگئے۔
نماز کے بعد بڑی تعداد میں لوگ شیخ بندر بلیلہ سے ملے اور یادگار تصویریں بنوائیں۔
واضح رہے کہ کبوڈیا میں مسلمانوں کی آبادی 8 لاکھ کے قریب ہے ۔

شیئر: