انڈیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پھول فروش خاتون کے بیٹے نے بھوک ہڑتال کر کے آئی فون خرید لیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں لڑکے کو موبائل سٹور سے آئی فون خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
اس دوران دکاندار کی جانب سے لڑکے سے آئی فون کے متعلق پوچھا گیا جس پر اُس کی والدہ نے بھی گفتگو کی۔
والدہ نے بتایا کہ اُن کا بیٹا آئی فون خریدنے کے لیے تین دنوں تک بھوک ہڑتال کرتا رہا۔
وہ کہتی ہیں کہ ’میں مندر کے باہر پھول بیچتی ہوں اور میرے بیٹے سے پچھلے تین دنوں سے کچھ نہیں کھایا کیونکہ وہ اپنے لیے آئی فون خریدنا چاہتا تھا۔‘
خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کی ڈیمانڈ کو مانتے ہوئے پیسے بھی دیے تاہم اس نے آئی فون کے لیے پیسے دینے پر ایک شرط رکھ لی۔
خاتون نے اس شرط پر اپنے بیٹے کو پیسے دیے کے وہ آئی فون کی قیمت جتنے پیسے کما کر اپنی والدہ کو واپس کرے گا۔
خاتون نے کہا کہ ’میں خوش ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ یہ پیسے کمائے اور مجھے واپس کرے۔‘
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف انگوگنیٹو نے اپنی پوسٹ میں ویڈیو اپلوڈ کی اور لکھا کہ ’ضرورت سے زیادہ پیار ہمیشہ اولاد کو خراب کرتا ہے۔ والدین کو پتا ہونا چاہیے کہ حد کہاں لگانی ہے۔‘
This nithalla boy stopped eating food and was demanding iPhone from her mother.
His mother finally relented and gave him money to buy iPhone. She sells flowers outside a mandir.
Too much love will always destroy children. Parents should know where to draw the line.
This is… pic.twitter.com/govTiTKRAF
— Incognito (@Incognito_qfs) August 18, 2024
اس پوسٹ کے جواب میں صارف شِلپا نے لکھا کہ ’مجھے اس کی والدہ پر ترس آ رہا ہے۔ اسے (بیٹے کو) اس بات کا احساس تک نہیں ہے کہ اتنے پیسے کمانے کے لیے اس کی والدہ نے کتنی محنت کی ہوگی۔‘
Feel sorry for his mother.. he doesn’t even realise how much hard work his mom put in to make that much money!
— Shilpa (@shilpa_cn) August 18, 2024
سگاس کو بھارت نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’اسے جوتے پڑنے کی ضرورت ہے۔‘
He needs slipper shots
— SagasofBharat (@SagasofBharat) August 18, 2024