بچوں کو سکول سے محروم کرنے پر شہری گرفتار
’مذکورہ شخص کے تین بچے ہیں جن کی تعلیم اور تربیت میں کوتاہی برتی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو سکول سے محروم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے 7 سال سے 11 سال تک کے تین بچے ہیں جن کی تعلیم اور تربیت میں کوتاہی برتی گئی۔
کسی بھی معقول وجہ کے بغیر اور جان بوجھ کر اس نے بچوں کو سکول سے محروم کئے رکھا جس کے باعث ان کی تعلیم نہیں ہوسکی۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’بچوں کی نگہداشت پر مامور اداروں کو بچوں کے معاملات سنبھالنے اور انہیں سکول میں داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’بچوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے انجام دینے کے لیے ہر اس شخص کو سزا دی جائے گی جو انہیں پامال کرنے کی کوشش کرے گا‘۔