Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے ولی عہد کی بیٹی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں نومولود کی اچھی پرورش کرنے میں ہماری مدد فرمائے۔ فوٹو انسٹاگرام
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ الثانی نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی نوزائیدہ بیٹی شہزادی ایمان بنت الحسین بن عبداللہ دوم کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ حسین فوجی یونیفارم پہنے اپنی شہزادی کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور پوسٹ کو ’ اپنی انمول کے ساتھ‘ کا عنوان دیا ہے۔

سعودی نژاد  رجوۃ حسین کے ہاں اگست کے شروع میں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور یہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کی پہلی پوتی ہیں۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا ہے:  ’ ہماری پہلی پوتی ایمان بنت حسین کی پیدائش پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں‘ عربی سے ترجمہ شدہ۔ میں پیارے بیٹے حسین اور رجوۃ کو ان کی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتا ہوں۔

ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ نومولود کی اچھی پرورش کرنے میں ہماری مدد فرمائے اور ایمان کے والدین کی حفاظت فرمائے۔ اللہ تعالی نے ہمارے خاندان کو نیا چراغ دیا ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملکہ رانیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے’ اللہ تیرا شکر ہے اس عظیم ترین تحفے کے لیے ، اللہ تعالی  نے ہماری پیاری پوتی ایمان کے ساتھ ہماری زندگیوں کو روشن کر دیا ہے۔

دعا ہے اللہ تعالی ہماری پیاری پوتی کو لمبی زندگی عطا فرمائے اور حسین اور رجوۃ کو مبارک ہو ، اللہ تعالی ان کی زندگیوں کو برکتوں اور اطمینان سے بھر دے۔

شیئر: