حفر الباطن میں ٹرکوں کا شہر میں داخلہ ممنوع
’بعض انتہائی ضروری خدمات انجام دینے والے ٹرکوں کو استثنا حاصل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حفر الباطن میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج منگل سے شہر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیصلے سے بعض انتہائی ضروری خدمات انجام دینے والے ٹرکوں کو استثنا حاصل ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک ازدحام کے وقت ٹرک شہر میں داخل نہیں ہوسکتے‘۔
’یہ فیصلہ سکول کھلنے کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’تمام ٹرک ڈرائیور اور مالکان فیصلے کی پابندی کریں، بصورت دیگر ٹریفک قوانین کے مطابق جرمانے ہوں گے‘۔