سعودی عرب میں موسمیایات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ ’جازان میں گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 184 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پچھلے دس برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اس سے قبل جدہ میں 182 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ تعلیم جازان نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث تمام گورنریٹس میں اتوار 25 اگست کو سکول بند رکھنے اور آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جازان یونیورسٹی نے بھی آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مدرستی پورٹل کے ذریعے تعلیم ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ تعلیم نے موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔