Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ جنگ: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ

ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے اتوار کو ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے عباس عراقچی کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کی اپنے فرائض میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: