Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان کی امیر قطر سے ملاقات

’سعودی قیادت کی ہدایت پر امیر قطر سے ملاقات کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر کہا ہے کہ ’سعودی قیادت کی ہدایت پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے آج ملاقات کی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قطر کے لیے خیر سگالی کے جذبات منتقل کئے ہیں‘۔
سعودی وزیر دفاع اور امیر قطر نے خطے کو درپیش معاملات پر غور کیا اور باہم دلچسپی کے اہم أمور پر بات چیت کی ہے۔

شیئر: