Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی خواتین کے لیے’ میٹرنٹی لیو‘ 90 دن تک بڑھا دی گئی

خواتین کو بچے کی پیدائش سے قبل 30 دن کےاندر درخواست دینا ہوگی ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات ابوظبی میں نجی شعبے میں کام کرنے والی اماراتی خواتین کے لیے تنخواہ کے ساتھ ’ میٹرنٹی لیو‘ 90 دن تک بڑھا دی گئی ہے، اس پر عملدرآمد یکم ستمبر2024 سے ہوگا۔
وام کے مطابق ابوظبی سوشل سپورٹ اتھارٹی (ایس ایس اے) نے ایک بیان میں کہا’ خواتین کو بچے کی پیدائش سے قبل 30 دن کےاندر درخواست، آجر سے تنخواہ کا درست سرٹیفکیٹ، بینک اکاونٹ کی تفصیلات، فیملی بک اور این او سی فراہم کرنا ہوگا۔
 نجی شعبے می کام کرنے والی اماراتی خواتین میٹرنٹی لیو کے دوران اپنی تنخواہ کے مطابق مالی امداد کےلیے درخواست بھی دے سکتی ہے تاہم نجی شعبے کے آجر کی منظوری ضروری ہوگی۔
ابوظبی سوشل سپورٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشریٰ الملا نے کہا’ اس اقدام سے اماراتی خاندانوں کو بچے کی پیدائش، انہیں صحت مند اور مستحکم ماحول میں پرورش کرنے کی ترغیب ملے گی‘۔
یاد رہے اماراتی حکام نے اس سال جولائی میں نجی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کےلیے میٹرنٹی لیو 60 سے بڑھا کر 90 دن کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امارات کے لیبر قانون کے مطابق سرکاری شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو تنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی چھٹی دی جاتی ہے جبکہ نجی شعبے میں خواتین کوعام طور پر 60 دن کی چھٹی ملتی تھی جس میں 45 دن مکمل تنخواہ اور 15 دن نصف تنخواہ دی جاتی ہے۔

شیئر: