Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں ٹریفک کیمرا جلانے پر دو شہری گرفتار

’حائل شہر کی ایک شاہراہ پر نصب کیمرے میں آگ لگاکر فرار ہوگئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
حائل پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک جرمانوں کے کیمرے میں آگ لگانے والے دو شہری گرفتار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد حائل شہر کی ایک شاہراہ پر نصب کیمرے میں آگ لگاکر فرار ہوگئے تھے۔
حائل پولیس نے کہا ہے کہ ’ملوث افراد کی شناخت لگا کر انہیں ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: