Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل راحیل ذاتی حیثیت میں سعودی عرب گئے،سرتاج عزیز

اسلام آباد... مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان غیرجانبدار کی پالیسی پر کاربند ہے ۔سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو مشرق وسطی کی صورتحال اور قطر تنازعہ پرتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر سعودی تنازعہ میں غیرجانبدار کی پالیسی پر کاربند ہے ۔جنرل راحیل شریف اسلامی فوجی اتحادکی سربراہی کے لئے ذاتی حیثیت میں سعودی عرب گئے ۔انہیں سرکاری طور پر نہیں بھیجا گیا ۔ سینیٹ کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہ کر مصالحتی کردار ادا کرے۔

 

شیئر: