غزہ کے لیے سعودی عطیات 185 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئے: سعودی نائب وزیر خارجہ
غزہ کے لیے سعودی عطیات 185 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئے: سعودی نائب وزیر خارجہ
جمعرات 29 اگست 2024 22:35
ڈونر کانفرنس اکتوبر میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کہا کہ ’سعودی عرب کی جانب سے غزہ کو دیے جانے والے عطیات کی مالیت 185 ملین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے‘۔
کیمرون کے دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 50 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ نے ’سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کے جرائم کی مذمت اور انہیں مسترد کرنے کا اعادہ کیا‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے مختلف سطحوں پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور امت مسلمہ کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے وسیع افق اور وسیع تر علاقوں میں مشترکہ اسلامی اقدامات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
الخریجی نے اس بات پر زور دیا کہ ’سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کے ذریعے وہاں کے باشندوں کو امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
نائب وزیر خارجہ نے سوڈان کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے حوالے سے سعودی عرب کے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یمن کے حوالے سے کہا کہ سعودی حکومت، یمن کے بحران کے حل اور وہاں امن کی بحالی اور سلامتی و استحکام کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ولید الخریجی نے کہا کہ ’سعودی عرب نے انسانی مسائل کی خدمت کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، خطے و دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دوست ممالک کو ترقیاتی مدد فراہم کرنے کے لئے کام کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی او آئی سی ڈونرز کانفرنس میں رکن ممالک، ان کے اداروں اور بین الاقوامی ڈونر شراکت داروں کا خیرمقدم کیا‘۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ’مالدیپکے ساتھ مل کر مشترکہ اسلامی اقدامات کے اہداف کو بڑھانے کے لئے ’سیاحت کے شعبے میں سالمیت میں اضافہ‘ کے عنوان سے ایک مشترکہ کانفرنس کے انعقاد کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ مشترکہ مقاصد کو فروغ دیا جاسکے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں