مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا کہ’ گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں 5.7 ملین سے زیادہ نمازیوں کی آمد ہوئی ہے‘۔
ایس پی اے نے اتھارٹی کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا’ ایک ہفتے کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار16افراد نے مسجد نبوی کا دورہ کیا‘۔
5 لاکھ لاکھ 27 ہزار152 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 752 افراد نے روضہ الشریفہ( ریاض الجنہ) میں نماز ادا کی۔ تمام انتظامات منظم طریقے سے کیے گئے۔
ایک ہفتے کے دوران 1590 ٹن زم زم تقسیم کیا گیا۔ پانی کی جانچ اور تجزیے کےلیے 196 سیمپلز جمع کیے گئے۔
اسی طرح مخصوص مقامات پر2 لاکھ 57 ہزار 277 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے’ 26 ہزار 811 زائرین نے ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھایا‘۔