Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی یمن اور اردن میں طبی خدمات، لبنان اور سوڈان میں فوڈ پارسل تقسیم

لبنان میں روٹی کے ایک لاکھ 75 ہزار پیکٹ تقسیم کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن اور اردن کے زعتری پناہ زین کیمپ میں جنگ سے متاثرہ مریضوں کو مختلف طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یمن کے حضرموت گورنریٹ میں قائم مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز نے جولائی میں 217  ایسے یمنی شہریوں کو خدمت فراہم کی جو اپنے اعضا کھو دیے تھے۔
اس مرکز نے مجموعی طور پر691 خدمات فراہم کیں جن میں مصنوعی اعضا کی فٹنگ اور بحالی، فزیو تھراپی اور خصوصی مشاورت شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران اردن میں شامی پناہ گزینوں کے زعتری کیمپ  میں دو ہزار 613 مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی۔
جنرل میڈیسن کلینک نے ایک ہفتے کے دوران 655 مریضوں کا معائنہ کیا اور دوائیں فراہم کیں جبکہ انٹرنل کلینک میں 116 مریض آئے، پیڈیاٹرک کلینک میں 287 بچوں کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے 237 ، گائنکولوجی کلینک نے 219 خواتین اور ڈینٹل کلینک میں 129 مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے ورڈ فوڈ سیکورٹی پروگرام کے تحت چاڈ، لبنان اور سوڈان میں فوڈ پارسل تقسیم کیے ہیں۔


چاڈ میں ایک ہزر فوڈ پارسل تقسیم ہوئے، 6 ہزارافراد کو فائدہ پہنچا۔(فوٹو: ایس پی اے)

چاڈ میں ایک ہزر فوڈ پارسل تقسیم کیے گئے جن سے 6 ہزار ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچا۔
سوڈان میں ایک ہزار 100 فوڈ پارسل تقسیم کیے گئے، جس سے سیلاب اور بارش کے متاثرین اور ضرورت مند خاندانوں کے 6 ہزار 325 افراد مستفید ہوئے۔
 شاہ سلمان مرکز نے لبنان کے عکار گورنریٹ اور المنیہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیریٹبل بیکری پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے میں  22 سے 28 اگست تک روٹی کے ایک لاکھ 75 ہزار پیکٹ تقسیم کیے۔
مرکز نے یومیہ بنیاد پر 25 ہزار روٹی کے پیکٹ تقسیم کیے، جن سے شامی اور فلطسینی پناہ گزینوں اور شمالی لبنان کی مقامی کمیونٹی کے 12 ہزار 500 خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔

شیئر: