Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اقتصاد اور رابطہ کے سیکرٹری جنرل سے سفیر پاکستان کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فضل الابراہیم سے منگل کو ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون مضبوط بنانے سمیت تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی گئی۔

شیئر: