Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سُومیت انٹِل :جنہوں نے مقابلے سے پہلے ’پین کِلر کھا کر‘ جیولِن کا نیا ریکارڈ بنایا

سُومیت انٹِل نے پیرا اولمپکس میں اپنی پہلی باری میں 69.11 میٹر دور تھرو کر کے نیا پیرا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ (فوٹو: گیٹی امیجز)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری پیرا اولمپکس میں انڈین ایتھلیٹ سُومیت انٹِل نے مردوں کے ایف 64 جیولن مقابلوں میں 70.59 میٹر دور تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے گولڈ میڈل کا دفاع کر لیا۔
فری پریس جرنل کے مطابق سُومیت انٹِل جو اس سے قبل بھی جیولن تھرو کا ریکارڈ رکھتے تھے، انہوں نے پیرا اولمپکس میں یہ ریکارڈ اپنی دوسری باری میں قائم کیا۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے سُومیت انٹِل کہتے ہیں کہ ’میں ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے پُرامید تھا لیکن پیرا اولمپک ریکارڈ ہونا بھی بڑی بات ہے۔‘
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ یہ میڈل انجری مسائل سے لڑںے کے بعد جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
ایتھلیٹ نے اس بارے میں کہا کہ ’میری کمر کا درد ابھی تک مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا۔ مجھے پچھلے دو ٹرینننگ سیشن میں تکلیف ہوئی اور آج مجھے تھرو کرنے سے قبل پین کِلرز کھانی پڑیں۔ میں اس انجری کو مقابلے سے شکست دے رہا ہوں۔‘
سُومیت انٹِل مزید کہتے ہیں کہ ’میرے پاس مکمل ٹھیک ہونے کا وقت نہیں تھا، مجھے آرام کی ضرورت ہے۔ میں اس انجری کو انڈیا واپس جا کر دیکھوں گا۔‘
خیال رہے کہ سُومیت انٹِل نے پیرا اولمپکس میں اپنی پہلی باری میں 69.11 میٹر دور تھرو کر کے نیا پیرا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل پیرا اولمپک میں 68.55 میٹر دور تھرو کرنے کا ریکارڈ بھی سُومیت انٹِل کا ہی تھا۔
اس تھرو کے بعد سُومیت انٹِل ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
اس کے بعد اپنی دوسری باری میں ایتھلیٹ نے 70.59 میٹر دور تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
خیال رہے 26 برس کے ایتھلیٹ 73.29 میٹر دور نیزہ پھینکنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

شیئر: