Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا یورپی یونین کے نمائندے اور فرانسیسی وزیرخارجہ سے رابطہ

رابطے کے دوران علاقائی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سکیورٹی  پالیسی جوزف بوریل کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جوائنٹ کوآرڈینیشن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے فرانسیسی ہم منصب سٹیفن سیگورنیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران دونوں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی صورتحال خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے آسٹریلیا کی ہم منصب پینی وونگ سے ٹیلی فونک رابطے میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔

شیئر: