Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکیش امبانی نے دپیکا اور رنویر کی بیٹی کو ’101 کروڑ منہ دکھائی‘ دی؟

بالی وڈ کی معروف جوڑی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق منگل کے روز انڈیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو والدین بننے پر مبارکباد دینے خود ہسپتال پہنچے۔
دپیکا نے 8 ستمبر کو ممبئی کے ایچ این رلائنس ہسپتال میں اپنی بیٹی کو جنم دیا تھا، یہ ہسپتال مکیش امبانی اور ان کی کی اہلیہ نیتا امبانی کی ہی ملکیت ہے۔ 
بالی وڈ جوڑی کی بیٹی کے پیدائش کے بعد جہاں دیگر شوبز شخصیات اور مداح مبارکباد پیش کر رہے ہیں وہیں مکیش امبانی کا انہیں خاص طور پر ملنے جانا سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ 
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز میں مکیش امبانی کو سکیورٹی قافلے کے ساتھ رلائنس ہسپتال میں آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں انہوں نے دپیکا اور رنویر سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جہاں اس ملاقات پر چرچہ ہو رہا ہے وہیں مداح قیاس آرائی کرتے دکھائی دیے کے مکیش امبانی نے منہ دکھائی میں جوڑے کو کیا دیا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ہی کچھ خبریں سامنے آئیں جن میں اکثر جگہ لکھا دیکھا گیا کہ مکیش امبانی نے ’101 کروڑ انڈین روپے کی رقم منہ دکھائی میں دی ہے۔‘
تاحال انڈین میڈیا میں اس خبر بارے کوئی تصدیق نہیں ہوئی کہ مکیش امبانی نے دپیکا اور رنویر کو تحفے یا منہ دکھائی میں کیا دیا ہے مگر ’101 کروڑ کی رقم‘ کا تذکرہ بظاہر ایک انسٹاگرام کی ویڈیو میں موجود کمنٹ سے وائرل ہوا ہے۔ 
انڈین انسٹاگرام پیچ وائرل بھیانی نے گذشتہ روز مکیش امبانی کی رلائنس ہسپتال آمد کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ دپیکا اور رنویر سے ملنے آئے ہیں۔ 

تاہم اس ویڈیو میں موجود کمنٹس میں ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں ذکر کیا کہ ’بچی کی منہ دکھائی ہوگی 101 کروڑ۔‘
ایک صارف نے بھی ملتا جلتا سوال کیا کہ ’کتنا شگن ملا؟‘ ایک اور نے لکھا ’لازم ہے مکیش امبانی تو ملنے جائیں گے، بیٹی کے باپ رنویر نے مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر خوب ماحول جو جمایا تھا۔‘ 

یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر نے مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی اور شادی سے پہلے کی تمام تقریبات میں شرکت کی تھی۔ 
اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل جوڑے نے ممبئی کے سدی ویناک مندر پر حاضری دی تھی۔
یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ اب شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کے پڑوس میں واقع ’ساونکی اپارٹمنٹ‘ میں منتقل ہوں گے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وُڈ جوڑی اس اپارٹمنٹ میں، جو 19 منزلہ عمارت کی 16ویں منزل پر ہے، اس کی تعمیر مکمل ہوتے ساتھ منتقل ہوجائے گی۔
دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے ’رام لیلا‘ کے سیٹ سے سنہ 2013 میں ڈیٹنگ کا آغاز کیا تھا اور 2018 میں شادی کی جبکہ جوڑے نے رواں برس فروری میں امید سے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: