Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی امیر قطر سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکیورٹی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے جمعرات کو دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد  آل ثانی سے  الدیوان الامیری  میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات کے دوران شہزادہ عبدالعزیز نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قطر کی حکومت اور عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے اعلی عہدیداران موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ  کے انڈر سیکریٹری برائے سیکیورٹی امور محمد بن مھنا المھنا، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس لیتفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی اور ڈائریکٹر جنرل برائے قانونی و بین الاقوامی تعاون احمد بن سلیمان العیسی موجود تھے۔
قطر کی جانب سے اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی، داخلی سلامتی فورس (لخویا) کے کمانڈر اور متعدد اعلی حکام نے شرکت کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: