Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے آئی اولمپیارڈ 2024 میں سعودی عرب کا سلور میڈل

 اولمپیارڈ میں 25 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 90 طلبہ نے شرکت کی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے ریاض میں انٹرنیشنل اے آئی اولمپیارڈ 2024 میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 8 سے 12 ستمبر تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں 25 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 90 طلبہ نے شرکت کی۔
 محکمہ تعلیم جدہ کے طالبعلم عبداللہ محمد السقاف نے سخت محنت اور تیاری کے بعد سلور میڈل حاصل کیا۔
انہوں نے یہ ٹریننگ، کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کی جانب سے وزارت تعلیم کے تعاون سے موھبہ انٹرنیشنل الومیارڈ پروگرام کے ذریعے حاصل کی۔
اولمپیارڈ میں شریک ہر ملک کے چار طلبہ کی ٹیم نے دو دن تک انفرادی مقابلے میں حصہ لیا۔
پہلے روز سائنسی سوالات جبکہ دوسرے مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے سائنسی مسائل کو حل  کرنے کا مقابلہ ہوا۔
اس ایونٹ کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے یونیسکو، انٹرنیشنل آرٹیفیشل انٹینجنس آرگنائزیشن (آئی اے آئی او) اور سلووینیا میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تعاون سے کیا۔
انٹرنیشنل اے آئی اولمپیارڈ کا مقصد مختلف ملکوں میں ٹیکنالوجی سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔
نوجوانوں میں جدید ٹیکالوجیز کے بارے میں شعور کو اجاگر اور مستقبل میں اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے دیگر ملکوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

شیئر: