Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے سعودی عرب کی رینکنگ بڑھا دی

’عالمی ادارے نے مستقبل کی معیشت کو ’مستحکم‘ سے ’مثبت‘ میں تبدیل کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عالمی کریڈٹ رینکنگ ادارہ سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے سعودی عرب کی کریڈٹ رینکنگ ’A/A-1‘ کرتے ہوئے مستقبل کی معیشت کو ’مستحکم‘ سے ’مثبت‘ میں تبدیل کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی مستقبل کی معیشت کو ’مثبت‘ قرار دینے کی وجہ سے حکومتی مالی پالیسیاں، مستحکم معیشت اور تیل کے علاوہ دیگر ذرائع آمدنی کی ترقی ہے‘۔
ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں تیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں وژن 2030 کی وجہ سے مزید ترقی ہوگی۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک کے بنیادی ڈھانچے میں میگا پروجیکٹ  ملکی خزانے پر اخراجات کا دباؤ کم کریں گے‘۔
ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کی 2024 اور 2027 کے درمیان تیل کے علاوہ دیگر شعبوں کی پیدوار اور ان میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ قوت خرید میں بھی اضافہ ہوگا۔
طویل المیعادمعیشت کے طور پر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے زیادہ امکانات اور کثیر الجہتی شعبے ہوں گے اور اس کے ساتھ نوجوانوں کے لیے اسامیوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

شیئر: