پاکستان میں سنیچر 14 ستمبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 66 ہزار اور 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ جمعے کو اس کی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار اور 283 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت آج بھی 2,950 روپے برقرار رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,529 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سنیچر کو سونے کی میں فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 578 ڈالر ہوگئی ہے۔