Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272 ریال تک پہنچ گئی

مملکت میں ایک کلو گرام سونا 313,133 ریال میں دستیاب رہا۔ (فائل: فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 14 ستمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272.09 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 269.88 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 310.96 ریال، 22 قیراط ایک گرام 285.04 اور 18 قیراط 233.22 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,612.04، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,736.42 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,985.18 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 313,133 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: