Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر ریاض میں تقریب، سعودی تاریخ اور سکیورٹی کی نمائش

کئی گورنریٹس میں تقریبات، نمائشیں اور فوجی شوز پیش کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ  نے 22 اور 23 ستمبر کو ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی سپورٹس ایرینا میں ہوم لینڈ گلوری 3 ایونٹ کی میزبانی کی ہے۔
 جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ہونے والا یہ ایونٹ مملکت کے 94 ویں قومی دن کی تقریبات کا حصہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایونٹ میں ’بینر اینڈ وژن‘ کے عنوان سے ایک فوجی ڈسپلے کے ذریعے مملکت کے سفر، تاریخ، کامیابیوں اور سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے مراحل کو اجاگر کیا گیا۔
’سکیورٹی اینڈ ہسٹری ڈائیلاگ‘ کے عنوان سے ایک سیشن میں مورخین اور ماہرین نے ان اہم تاریخی واقعات، سکیورٹی پیش رفت اور سٹریٹجک تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جنہوں نے سلامتی اور استحکام لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیٹرز کو وزارت کی تاریخ، صلاحیتوں، خدمات اور سکیورٹی کے طریقوں کی نمائش کے ساتھ ملٹری سیناریو اور فیلڈ آپریشنز میں بھی حصہ لینے کا موقع ملا۔
وزارت داخلہ نے یوم وطنی پر کئی گورنریٹس میں تقریبات، نمائشیں اور فوجی شوز پیش کیے۔

شیئر: