Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

’مکہ مکرمہ، جازان اور الباحہ میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں کے بالائی علاقوں میں صبح سویرے دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ مدینہ منورہ، تبوک اور مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا چلے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ایک میٹر سے دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’خلیج عربی کے سمندر میں شمال مغربی ہوا چلی گی جس کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ایک میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 
 

شیئر: