Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو گولڈ مارکیٹ کی صورتحال کیا رہی؟

ایک کلو سونے کے نرخ 3 لاکھ ریال سے زائد رہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جمعرات 26 ستمبر 2024 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
الیوم کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 320.41 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 293.71 ریال رہی۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہوتا ہے اس کے فی گرام نرخ 280.36 ریال رہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 240.31 ریال، 14 قیراط ایک گرام سونے کے  نرخ 186.91 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 160.20 ریال ریکارڈ کی گئی۔
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 9965 ریال اور ایک کلو سونا 3 لاکھ 20 ہزار 407 ریال میں فروخت ہوا۔
جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2684.50 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 2661.25 تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: