Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 2025 کے آخر تک 10 ہزار سے زیادہ ہوٹل کمروں کا اضافہ متوقع

6 ماہ میں دبئی ایئرپورٹ نے 44.9 ملین مسافروں کو ہینڈل کیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ریئل سٹیٹ ایڈوائزری گروپ اور پراپرٹی کنسلٹنٹ کیونڈیش میکسویل کی نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے کے آخر دبئی میں 10 ہزار سے زیادہ ہوٹل کمروں کا اضافہ متوقع ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ریسرچ میں بتایا گیا امارات میں سیاحوں کی آمد کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو لگژری سہولتوں سمیت اس مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے واے نئے منصوبوں کی ایک رینج کی نشاندہی کررہی ہے۔
  2025 میں لگژری ہوٹلوں کی کیٹگری میں اضافہ کی توقع ہے۔ 8 نئے ہوٹل کھلنے سے تقریبا 1140 کمروں کا اضافہ ہوگا۔
 دبئی ایک معروف سیاحتی مقام ہے۔ رواں سال  کی پہلی ششماہی کے دوران امارات میں سیاحوں کی تعداد 9.31 ملین تھی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران سیاحوں کی تعداد 8.55 ملین تھی جو 9 فیصد زیادہ ہیں۔
 دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2023 میں تقریبا 87 ملین مسافروں کو ہینڈل کیا جو سالانہ 31.5 فیصد اضافہ ہے۔ 2018 میں سالانہ ٹریفک ریکارڈ 89.1 ملین تھا۔ 2024 کی پہلی ششماہی میں دبئی ایئرپورٹ نے 44.9 ملین مسافروں کی ریکارڈ تعداد کو ہینڈل کیا جو اس سے قبل کے سال  کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
اپریل 2024 میں آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بڑے توسیعی منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا جس میں 128 ارب درھم کی لاگت سےک نئے ٹرمینل کی تعمیر شامل ہے۔ یہ توسیع امارات کو دنیا کے بہترین اور سب سے بڑے و مصروف ترین پیسنجر ٹرمینلز کے نقشے میں شامل کرے گی۔ منصوبہ مکمل ہونے پر سالانہ 260 ملین مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن ہوسکے گی۔
کیونڈیش میکسویل کے چیف اکنامسٹ جولیان روش نے کہا کہ دبئی کے سیاحتی شعبے میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے۔
دبئی تجارت، ایونٹس اور تفریح کے عالمی مرکز کے طور پر دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔ 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: