پاکستان میں سنیچر 28 ستمبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو 700 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ جمعے کو اس کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 601 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح بائیس قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار اور 907 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,614 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 657 ڈالر ہوگئی ہے۔