Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 136 افراد زیر حراست، 289 سے تفتیش

’مذکورہ افراد پر رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کا الزام ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران 136 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 289 افراد سے تفتیش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد پر رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد وزارت داخلہ، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے اہلکار ہیں‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’ستمبر کے دوران محکمے کے اہلکاروں نے 3903 تفتیشی دورے کئے ہیں‘۔
’زیر حراست افراد میں سے بعض  کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ ان کا کیس عدالت میں داخل ہے‘۔

شیئر: