Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل یکم اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے جبکہ پیر کو اس کی قیمت 277 روپے 71 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 74 روپے 1 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 60 پیسے اور بحرینی دینار کی قیمت 736 روپے 58 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 20 پیسے، کویتی دینار کی 908 روپے 98 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 18 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے، 19 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے اور 84 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے، 61 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے، 27 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے، 36 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے، 8 پیسے رہی۔

شیئر: