سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے منگل کو ریاض میں برطانوی ہوم آفس میں وزیر مملکت برائے سلامتی ڈین جاروس کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس ہی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے حکام اور مملکت میں برطانوی سفیر نیل کرمپٹن بھی موجود تھے۔