Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی سے علیحدگی کے طویل عرصے بعد انڈین کرکٹر محمد شامی کی بیٹی سے ملاقات

محمد شامی اور حسین جہاں کی گزشتہ برس علیحدگی ہو گئی تھی (فائل فوٹو: ایکس)
انڈین فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد شامی اپنی بیٹی عائرہ کے ہمراہ کسی شاپنگ مال میں ہیں۔
واضح رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کے ساتھ گذشتہ برس علیحدگی کے بعد ان کی بیٹی اپنی ماں یعنی حسین جہاں کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ بیٹی کی لمبے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہے اور دونوں ساتھ مل کر مختلف دوکانوں کا وزٹ کرتے ہوئے خریداری کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے مطابق محمد شامی نے بیٹی کو مختلف دوکانوں سے جوتے، کپڑے اور دیگر اشیا دلائیں۔
فاسٹ بولر نے جذباتی انداز میں بیٹی کو گلے بھی لگایا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by (@mdshami.11)

محمد شامی نے پوسٹ کے کیپشن میں بیٹی کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وقت وہیں ساکن ہو گیا جب میں نے تمہیں ایک لمبے عرصے بعد دیکھا، تمہارے ساتھ محبت کا اظہار الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا، لو یو بیبو۔‘
محمد شامی پچھلے کچھ عرصے سے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔
انہوں نے آخری بار گذشتہ سال نومبر میں انڈیا کی نمائندگی کی تھی۔
محمد شامی اب روبہ صحت ہیں اور آنے والے دنوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔

شیئر: