Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات چرانے پر ایشیائی باشندوں کو قید، جرمانے اور بیدخلی کی سزا

تین ملزمان واقعے کے بعد دبئی سے فرار ہوگئے تھے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی کی فوجداری عدالت نے چار ایشیائی شہریوں کو 3 سال قید، پانچ لاکھ درھم جرمانے اور بیدخلی کی سزا سنائی ہے۔
 ایک خلیجی شخص کے ولا سے زیورات، گولڈ بار اور قیمتی گھڑیاں چوری کرنے کا الزام ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پولیس نے واردات کے فوری بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کو امارات سے فرار  ہونے کے بعد پکڑا۔ ابتدائی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل بھی کی مگر تمام عدالتوں نے پہلے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔
ملزمان نے واردات سے پہلے ولا کی بجلی کاٹ دی تاکہ کیمرے کام نہ کرسکیں۔ رات کے وقت ولا میں چوری کا پروگرام بنایا گیا۔
ایک ہموطن ایشیائی باشندے کے نام پر گاڑی کرائے پر حاصل کی گئی۔ دوسرے نے نگرانی کی جبکہ دو ملزمان ولا کے اندر گئے اور لوہے کے سیف کو توڑ کر اس کے اندر سے بڑی تعداد میں سونے کے سیٹ، گولڈ بار اور قیمتی گھڑیاں چوری کیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان دبئی سے فرار ہوگئے تھے جبکہ چوتھے شخص کو انہوں نے حصہ دینے کا وعدہ کیا تھا مگر پولیس نے خبر ملتے ہی اسے گرفتار کرلیا۔
خلیجی شخص نے پبلک پراسیکیوشن کو بتایاہ وہ اہل خانہ کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے گیا تھا مگر جس دن اسے اور فیملی کو واپس آنا تھا تو صفائی کارکنان اور ڈرائیور نے بجلی کی بندش اور ولا میں توڑ پھوڑ دیکھی تو حیران رہ گئے۔ اندر جانے پر چوری کی واردات کا علم ہوا جس پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: