Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7 شہروں میں سرما کے سیاحتی پروگراموں کا اجرا

’اکتوبر سے 2525 کی پہلی چوتھائی تک سرما کے پروگرام جاری رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ملک کے 7 شہروں میں سرما کے ساحتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اکتوبر سے 2525 کی پہلی چوتھائی تک سرما کے پروگرام جاری رہیں گے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سرما کےسیاحتی پروگرام ریاض، جدہ، العلا، بحیرہ احمر، مشرقی ریجن، مدینہ منورہ اور حائل میں ہوں گے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہروں میں ایک ہزار سے سیاحتی پروگراموں کے علاوہ 5 نئے تجربات کئے جائیں گے‘۔
’سرما کے سیاحتی پروگرام میں ریاض سیزن، الدرعیہ سیزن، العلا سیزن، مدینہ منورہ سیزن، جدہ کلینڈر، ڈاکار ریلی، مڈل بیسٹ اور کیمپنگ کے علاوہ ہائیکنگ کے پروگرام شامل ہیں‘۔
’سعودی شہری، مقیم غیر ملکی اور سیاح ’روح السعودیہ‘ ویب سائٹ کے ذریعہ مختلف پیکیجز کے نرخ معلوم کرسکتے ہیں‘۔
 

شیئر: