سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 8 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی سطح پر سونے کے نرخ 2 ہزار 636 ڈالر فی اونس رہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 278.86 ریال رہی۔
پیر کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 279.61 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 318.70 ریال، 22 قیراط ایک گرام 292.14 اور18 قیراط 239.03 ریال رہی۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,677.09، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,804.57 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,059.53 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 320,931 ریال میں دستیاب رہا۔