Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کی 20 سے زائد کمپنیاں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے لیے تیار

ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ کا حجم 166 ارب ریال سے تجاوز کرچکا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
کینیڈا کی 20 سے زائد کمپنیوں نے سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
کینیڈین کمپنیاں مملکت کی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت میں ٹیلی کمیونیکیشن کی مارکیٹ کا حجم 166 ارب ریال سے تجاوز کرچکا ہے۔ مختلف ممالک کی کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔
سعودی فیڈریشن آف چیمبرز اورسعودی و کینڈین بزنس کونسل کے مشترکہ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پرقومی کمیٹی برائے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں کے عہدیدار اور سرمایہ کار موجود تھے۔
سعودی ، کینڈین بزنس کونسل کے سی ای او محمد بن ناصر نے کہا کہ مملکت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ خطے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جبکہ مشرق وسطی کی سطح پر ٹیلی کمیونیکیشن کا حصہ 57 فیصد سےزیادہ ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی مارکیٹ میں 53 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سعودی، کینڈین مشترکہ کمپنیاں قائم کی جائیں گی۔
اجلاس میں  مملکت اور کینڈا میں ٹیلی کمیونیکشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے موجود مواقع پر روشنی ڈالی گئی خاص طورپر نیوم  اور انٹاریو شہروں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کینڈین سرمایہ کاروں نے انٹاریو سٹی کے حوالےسے بتایا اس وقت 22 ہزار بڑی کمپنیاں ہیں جن میں 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔ ن کمپنیوں کی سالانہ جی ڈی پی  53 ارب ڈالر کے قریب جبکہ برآمدات 9 بلین ڈالر سے زائد ہیں۔

شیئر: