Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال رواں کے دوران 10 ملین افراد نے روضہ کی زیارت کی

’روضہ اطہر کے روزانہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سال رواں 2024 کے دوران اب تک 10 ملین زائرینِ مسجد نبوی نے روضہ میں نماز ادا کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’روضہ میں مرد زائرین کی تعداد 58 لاکھ 83 ہزار 385 ہے‘۔
’جبکہ خواتین زائرین کی تعداد 47 لاکھ 26 ہزار 247 ہے جنہوں نے روضہ میں نماز ادا کی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’روضہ اطہر کے روزانہ زائرین کی تعداد بڑھا کر 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے‘۔
’زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کو بہتر بناتے ہوئے روضہ میں جانے کے لیے انتظار کو ایک گھنٹے تک کم کردیا ہے‘۔
’روضہ کے زائرین کو 11 مختلف زبانوں میں رہنمائی اور خدمت کی جارہی ہے‘۔
دوسری طرف وزارت حج و عمرہ نے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ روضہ کی زیارت کے اوقات کی پابندی کریں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’روضہ کی زیارت کے لیے پیشگی وقت لینا ہوتا ہے جس میں زیارت کے وقت کا آغاز اور اختتام درج ہے‘۔
’تمام زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس وقت کی پابندی کریں، وقت سے پہلے پہنچ جائیں اور وقت ختم ہونے پر روضہ سے رخصت ہوں تاکہ باہر انتظار کرنے والے دوسرے لوگوں کو زیارت کا موقع دیا جائے‘۔

شیئر: