Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرحدی محافظوں نے چار شہریوں کو بچا لیا

سعودی شہریوں کی کشتی سمندر میں خراب ہوگئی تھی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے مدینہ منورہ ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 4 شہریوں کو بچا لیا جن کی کشتی سمندر میں خراب ہو گئی تھی۔
اخبار24 کے مطابق سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور شہریوں کو مدد فراہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔
 مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جا سکتی ہے۔

شیئر: