Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موت کے منہ سے واپسی، یمن میں مٹی تلے دبنے والا کارکن بچ گیا

شیول آپریٹر نےغلطی سے گڑھے کو بھرنے کے لیے مٹی ڈال دی (فوٹو: عکاظ)
یمن کی کمشنری ابین میں حادثاتی طور پر مٹی تلے دبنے والا کارکن یقینی موت سے بچ گیا۔ 
ارکن ڈیم  کے لیے بنائے گئے گڑھے میں کام کررہا تھا کہ شیول آپریٹر نے غلطی سے گڑھے کو بھرنے کے لیے مٹی ڈال دی جس سے کارکن مٹی کے نیچے دب گیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق شیول آپریٹر نے کو اپنی غلطی کا احساس اس وقت ہواجب اسے گڑھے میں موجود اپنے ساتھی کا بازو دکھائی دیا جبکہ اس کا سارا جسم مٹی میں دب چکا تھا۔
شیول چلانے والے کارکن نے اپنے ساتھی کو مٹی میں دبے دیکھا تو دوسروں کو بھی فورا مدد کے لیے بلایا جنہوں نے جلد کارکن کو مٹی سے نکالا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت بہتر ہو گئی۔

شیئر: