Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا خاتون نے معذوری پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے گھڑ سواری سیکھ لی

’مقامی طور پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی اور چمپنگ میں کپ حاصل کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی نابینا خاتون شریفہ عامری نے اپنی معذوری پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف گھڑسواری اورچمپنگ سیکھ لی بلکہ اس کھیل میں نمایاں پوزیشن  بھی حاصل کرلی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شریفہ عامری جازان ریجن کی رہائشی ہیں اور ریکارڈ وقت میں انہوں نے گھڑ سواری سیکھ لی۔
اپنے ٹرینر کی مدد سے انہوں نے جازان میں مقامی طور پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی اور چمپنگ میں کپ حاصل کیا ہے۔
انہوں نے جازان ریجن کے فلاحی ادارے ثریا کی مدد اور قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی حوصلہ افزائی سے وہ ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی خواہشمند ہیں۔
شریفہ عامری نے نہ صرف گھڑ سواری میں لوگوں کو حیران کیا ہے بلکہ تعلیم میں بھی اچھے نتائج حاصل کرتے ہوئے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی اور اب وہ پی ایچ ڈی کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔
اس کے ساتھ انہوں نے حفظ قرآن بھی شروع کیا ہے اور اب تک 13 پارے حفظ کرلئے ہیں۔

شیئر: