Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی ، چینی ثقافتی سال‘ پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

سال 2025 میں دونوں ممالک کے مابین ثقافتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ فرحان اور چینی وزیر ثقافت نے  بیجنگ میں ’سعودی ، چینی ثقافتی سال 2025 ‘ کے مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ ان دنوں چین کے دورے پرگئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ثقافت فروغ کے حوالے سے مشترکہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
 رواں برس مارچ میں دونوں ممالک کے مابین سال 2025 کو سعودی، چینی ثقافتی سال قرار دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے ۔
وزیرثقافت نے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے متفقہ آپریشنل پروگرام کا جائزہ لیے کے بعد مشترکہ دستاویز پر دستخط کیے جس کے تحت آئندہ برس کو سعودی ، چینی ثقافت کے طورپر منایا جائے گا۔
سال 2025 کو سعودی ، چینی ثقافتی برس کے طورپر منانے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تاریخی روابط اورعوامی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
 اس ضمن میں سعودی عرب اور جمہوریہ چین کے ثقافتی شوز منعقد کیے جائیں گے علاوہ ازیں مختلف نوعیت کے تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔

شیئر: