سعودی کنگ خالد یونیورسٹی کیو ایس عرب رینکنگ 2025 میں نمایاں
ہفتہ 19 اکتوبر 2024 20:05
عرب دنیا میں 11ویں اور 34 سعودی جامعات میں چوتھے نمبر پر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی کنگ خالد یونیورسٹی نے کیو ایس عرب ریجن یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد یونیورسٹی کیو ایس رینکنگ میں عرب دنیا کی 246 جامعات میں 11ویں اور 34 سعودی جامعات میں چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ کامیابی ہائیر ایجوکیشن، ریسرچ اور بین الاقوامی تعاون میں بہترین کارکردگی کے لیے یونیورسٹی کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
کنگ خالد یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سعد بن محمد بن دعجم نے یونیورسٹی کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا’ یہ کامیابیاں یونیورسٹی کی 2030 کی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں جو عسیر ریجن کی ڈیولپمنٹ سٹریٹجی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے‘۔
ان کا کہنا تھا’ یونیورسٹی کمیونٹی کی خدمت اور مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کےلیے اپنے تعلیمی اور تحقیقی شعبوں آگے بڑھا رہی ہے‘۔