سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ وانواتو کے نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر متائی سریمایا نوالو کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں کا جائزہ اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔