Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سے موریطانیہ کے وزیر خارجہ، یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام کی ملاقاتیں

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے سنیچر کو جدہ میں ساحل اور جھیل چاڈ ممالک کے متاثرین کےلیے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر موریطانیہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد سالم ولد مرزوک نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ٹیڈ شیبان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارل اسکو نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب، یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات میں مملکت اور او آئی سی کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: