Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی زیر سرپرستی بین الاقوامی فورم کل سے ریاض میں

فورم میں 60 ممالک کے 100 سے زیادہ ماہرین شریک ہوں گے۔ (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی (سماجی ذمہ داری 2024) کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کل ریاض کے فور سیزنز ہوٹل میں ’عزم سے اثرات تک‘ کے عنوان سے کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا فورم ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت ہورہا ہے۔ یہ مملکت میں ترقیاتی شعبے کو فروغ دینے اور ایک متحرک و شراکت دار معاشرے تک پہنچنے کے ضمن میں ہے۔ اس کا مقصد ترقیاتی، اقتصادی شراکت داری کی تعمیر اور ترقی کے ذریعے سماجی ذمہ داری کو بڑھانے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے دائرے میں آتا ہے۔
فورم میں 60 ممالک کے 100 سے زیادہ ماہرین کی طرف سے پیش کردہ 40 سے زیادہ ڈائیلاگ سیشنز ہوں گے۔
یہ 2 روزہ فورم سعودی عرب کی سماجی ذمہ داری میں اپنے کردار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے اور سب سے بڑی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔ مملکت عالمی مسابقتی رپورٹ کے مطابق سماجی ذمہ داری انڈیکس میں عالمی سطح پر 16 ویں نمبر پر آ کر عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں اپنی قیادت کا مظاہرہ کرتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: