Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا خطے میں عدم استحکام سے گریز کی ضرورت پر تبادلہ خیال

ٹیلی فون پر رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ایران کے ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
خطے کی حالیہ صورتحال، کشیدگی کے اثرات اور پر اس چیز سے بچنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جو خطے کی سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ماہ سعودی عرب کے دورے میں سعودی ولی عہد اور وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

شیئر: