سعودی وزارت دفاع نے منگل کو میڈرڈ میں ہسپانوی وزاررت دفاع کے ساتھ تین ملٹی مشن جنگی جہازوں اونٹے 2200 کارویٹ کی تعمیر میں مدد کے لیے ایک ایگزیکٹیو معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد سروات کارویٹ پروجیکٹ کے توسیعی حصے کے طور پر رائل سعودی بحریہ کےلیے تربیت، تجربے کےتبادلے، تیکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کو بڑھانا ہے، جس کا پہلا مرحلہ پانچ جنگی جہازوں کی تعمیر اور فراہمی کےساتھ مکمل ہوا تھا۔
اس معاہدے پر سعودی بحریہ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی اور ہسپانوی بحریہ کے چیف آف سٹاف انتونیو پنیرو سانچیز نے دستخط کیے
معاہدے کا مقصد وزارت دفاع کے درمیان تعان کو مضبوط کرنا ہے تاکہ سعودی بحریہ کے سراوات منصوبے کو تین اضافی کارویٹس کی تعمیر اور فراہمی کی جا سکے۔
اس معاہدے میں جہازوں کی تعمیر کے دوران ہسپانوی بحریہ کی تیکنیکی مدد، سسٹم کے معائنے اور جانچ اور اونٹے 2200 جہازوں کے دوسرے گروپ کے عملے کےلیے تعلیمی اور عملی تربیت میں تعاون شامل ہے۔