Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کام کے مقامات پر اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم

غیرمناسب حالات کے حوالے سے رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی حکومت کا بے بنیاد خبروں کے جواب میں کہنا ہے کہ ممکت میں کام کے مقامات پر اموات کی شرح دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔
قومی کمیٹی برائے تحفظ افرادی قوت و پیشہ ورانہ امور نے مملکت کے غیرمناسب حالات میں کارکنوں کی اموات کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قومی کمیٹی نے بیان میں کہا’ مملکت میں کارکنوں سے بہترحالات میں کام لیا جاتا ہے اس حوالے سے جو خبریں شائع  ہوئی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ خبروں کی اشاعت سے قبل ان کے بارے میں کسی باوثوق ذریعہ سے تصدیق بھی نہیں کی گئی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں کام سے متعلق اموات کا تناسب ایک لاکھ میں سے 1.12 ہے جو کہ عالمی سطح پر سب سے کم ہے۔
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ سعودی عرب نے کارکنوں کی صحت وسلامتی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے کام کے دوران حادثات انتہائی کم ہوتے ہیں۔
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رسک اینڈ سیفٹی منیجمنٹ اور برٹش سیفٹی کونسل سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے بھی تعریف کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے لیبر قوانین نے آجروں کو تمام ضروری احتیاطی، علاج اور یہتلھ کیئر کی خدمات سمیت جامع ہیلتھ انشورنس کو لازمی کیا گیا ہے۔

شیئر: