Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر اور امیر قطر کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ حل کی اہمیت پر بھی زور دیا ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سنیچر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے خطے میں کشیدگی کو روکنے اور مزید بحرانوں سے بچنے کےلیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
دوریاستی حل پر مبنی منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کےلیے ایک واضح  راستے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ سب کےلیے کے لیے استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دونوں رہنماوں نے امارات اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

شیئر: