Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکتوبر میں امدادی مرکز 911 کو  2.8 ملین سے زائد کالز موصول

ریاض ریجن سے 13 لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہوئیں۔ (فوٹو 911 ایکس اکاؤ؍نٹ)
سعودی عرب میں نیشنل سیکیورٹی آپریشن سینٹر کو اکتوبر 2024 میں ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے علاقوں میں ہنگامی نمبر 911 پر 2.8 ملین کالز موصول ہوئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 911 کا کام کالز وصول کرنا اور انہیں سیکیورٹی اور سروس ایجنسیوں کی مہارت کے حوالے سے منتقل کرنا ہے۔ یہاں 24 گھنٹے عملہ موجود رہتا ہے جو متعدد زبانوں کا ماہر ہے  اور یہ مختلف زبانوں میں آنے والی کالز وصول کرتا ہے اور اسے  فوری طور پر متعلقہ ادارے تک پہنچاتا ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیکیورٹی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 28 لاکھ 62 ہزار 209 کالز وصول کی گئیں۔ ان میں ریاض ریجن سے موصول ہونے والی کالز کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 550 رہی۔
مکہ ریجن میں 9 لاکھ 19 ہزار 203 کالز موصول ہوئیں۔ اسی طرح مشرقی ریجن سے 5 لاکھ 73 ہزارکالز وصول کی گئیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: